اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی سب انسپکٹر نے جان بچائی

پھانسی لے کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے پولیس سب انسپکٹرنے اس کی جان بچائی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم علاقہ میں پیش آیاجس کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بنگال سے تعلق رکھنے والے 38سالہ سنتوش مکرجی نے خاندانی مسائل اور جھگڑوں پر درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر وہاں پہنچا جس نے اس شخص کو نیچے اتارا۔

اس نے دیکھا کہ سنتوش سانس نہیں لے رہا تھا جس پر سب انسپکٹرنے اس کاسی پی آرکرتے ہوئے اس کی جان بچائی اور اس کو بہتر علاج کیلئے ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کرنے کو یقینی بنایا۔

Vinkmag ad

Read Previous

گناورم ایرپورٹ پر کہر۔ بعض طیاروں کو اترنے میں دشواری

Read Next

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک ساتھ کئی دکانات میں چوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular