نرس ہاسپٹل کو قفل لگا کر چلی گئی۔ حاملہ خاتون نے برآمدے میں دیا بچہ کو جنم

ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ہاسپٹل بند تھا جس کی وجہہ سے حاملہ خاتون نے ہاسپٹل کے برآمدے میں بچہ کو جنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویلدورتی سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون سروجا کو رات دیرگئے درد زہ کی شکایت پر اس کے ارکان خاندان اسے لے کر ہاسپٹل پہنچے، متاثرہ کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ اس وقت ہاسپٹل کو قفل لگا ہوا تھا اورطبی عملہ موجود نہیں تھا۔

سروجا کی تکلیف بڑھتی چلی گئی جس کے بعد اس نے ہاسپٹل کے برآمدے میں ہی لڑکی کو جنم دیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں شدید برہمی کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد نرس جینتی کو چارج میمو جاری کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے وزرا نے آرٹی سی کی 22 نئی الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھائی

Read Next

آسڑیلیا میں شوہر کے ہاتھوں حیدرآبادی خاتون کا قتل،لاش کی منتقلی کیلئے وزارت داخلہ کی کوششیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular