
میدک: ایک بزرگ خاتون اور اس کی بیٹی بدھ کی صبح ضلع میدک، چی گنٹہ منڈل کے مکاراجوپیٹ میں اپنے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ مہلوکین کی شناخت 70 سالہ تلاری یلّوا اور اس کی بیٹی 50سالہ پوچما کے طور پر کی گئی ہے۔ چیگنٹا پولیس کے مطابق یلوا کی بہو لاونیا چھ ماہ قبل فوت ہو گئی تھی۔
لاونیا کے والدین نے یلوا، اس کے بیٹے متیم اور اس کی بیٹی پوچما کے خلاف شکایت درج کرائی اور انہیں موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ چند مہینے جیل میں گزارنے کے بعد، متیم، ضمانت پر رہا ہو گیا اور اپنے بچوں کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوگیا۔
تب سے یلووا اور پوچما گھر میں دونوں ہی رہتے تھے۔ پولیس نے کہا کہ لاونیا کی موت کے بعد بہت سے گاؤں والے ان سے بات نہیں کر رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ تنہائی نے ماں اور بیٹی ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔ اور انتہائی اقدام اٹھانے پر اکسا ہوگا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رامیام پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔