
تلنگانہ کے مریال گوڑہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹنے کے دوران یہ حادثہ مریال گوڑہ کے قریب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مریال گوڈہ کے نارکٹ پلی – اڈانکی ہائی وے پر کرشن نگر بائی پاس پر تیز رفتار لاری نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مرنے والوں کی شناخت (35) مہیش اور (30)جیوتی، ان کی بیٹی (5)ایشیتا کے علاوہ باپ اور بیٹے (38)مشیندرا اور (2) لیونس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جو مریال گوڑہ منڈل کے نندی پاڈو گاؤں سے ہیں۔
پولیس نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ وجئے واڑہ میں مندر کے درشن کے بعد واپسی کے دوران پیش آیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔