
تلنگانہ کانگریس کے معطل لیڈر جوڈسن بکا نے ریاست کے بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو میں راہل گاندھی، پرینکاگاندھی سے خواہش کی ریاست کے بے روزگاروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کو ہدایت دیں۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ گذشتہ سات دن سے موتی لال نائیک نامی نوجوان حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں بھوک ہڑتال کررہا ہے۔اس کامطالبہ گروپ ون کی ملازمتوں میں اضافہ، گروکل اسکولس میں مخلوعہ عہدوں کو پُرکرنا ور میگاڈی ایس سی ہے۔انہوں نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی جانب سے ریاست کے بے روزگارنوجوانوں سے کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے کو یقینی بنانے کی خواہش کی ہے۔