سپریم کورٹ نے ‘کیش فار ووٹ’ کیس کو تلنگانہ سے باہر منتقل کرنے کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا۔ بی آر ایس لیڈر جگدیش ریڈی کی جانب سے ‘ووٹ کے لیے نوٹ’ کیس کو دوسری ریاست میں منتقل کرنے کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔

جمعہ کو اپنے فیصلے میں، عدالت نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے معاملے پر اثر انداز ہونے کے خدشات محض قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ اور اس میں ثبوت کی کمی ہے۔ سپریم کورٹ نے جاری تحقیقات میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا اور کیس کی عدالتی نگرانی کے بی آر ایس کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

عدالت نے اے سی بی، کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ کو تحقیقات سے متعلق کسی بھی نتائج کی اطلاع نہ دیں۔ عدالت نے ریونت ریڈی کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت سے گریز کریں۔

بنچ نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں وزیراعلیٰ کی طرف سے کوئی مداخلت نظر آتی ہے تو درخواست گزار دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے درخواست کو بند کر دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

چندرابابو نائیڈو نے تروملا لڈو میں ملاوٹ کے معاملہ کی جانچ کا دیا حکم۔

Read Next

اڈانکی-نارکیٹ پلی روڈ پر کار میں لگی آگ، مسافر محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular