
مُلگ کے وینکٹا پورم منڈل کے نوگورو گاؤں میں ایک آوارہ کتے نےعوام پر حملہ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ کتے کے حملہ میں سات افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
زخمیوں کو بعد ازاں جدید طبی امداد کے لیے ایتورو نگرم منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ علاقے میں آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کریں۔