
تلنگانہ بھر میں مانسون توسیع ہوگئی ہے۔اس ماہ کی 5تاریخ کو محبوب نگرسے جنوب مغرب مانسون اس تلگوریاست میں داخل ہواجس کی ریاست بھر میں توسیع ہوگئی ہے۔اس کے زیراثرآئندہ دودنوں کے دوران اوسط تا شدید بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔
ہر سال جنوب مغرب مانسون کی جون کی 12تاریخ کے بعد آمد ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ جنوب مغرب مانسون کی جلد آمد ہوگئی جس کے پیش نظر ریاست میں زیادہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔تیز ہواوں اورگرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔
گذشتہ روز آصف آباد، منچریال،پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی،رنگاریڈی،وقارآباد،سنگاریڈی، کاماریڈی،محبوب نگر، ناگرکرنول،ونپرتی، نارائن پیٹ اورجوگولامباگدوال میں شدید بارش ہوئی۔