
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو مرکزی وزرا نے جمعرات کو ذمہ داری سنبھال لی۔مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کے طورپربنڈی سنجے نے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک میں واقع دفتر میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ان کو پہلی مرتبہ مرکزی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔
دوسری طرف کشن جی ریڈی نے مرکزی وزیر کوئلہ وکانکنی کے طورپر اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔کشن ریڈی مودی کی کابینہ میں پہلے وزیرسیاحت بنائے گئے تھے۔قبل ازیں آج صبح کشن ریڈی نے دہلی میں تلنگانہ اورآندھراپردیش بھون پہنچ کر بی آرامبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیااور ملک کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔تلنگانہ میں بی جے پی کو لوک سبھا کی 8نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔اور دو ارکان کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔