تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں ایک فوجی نے خودکشی کرلی

نرمل ٹاون میں ایک فوجی نے خودکشی کرلی۔ مقامی افراد کے مطابق وینکٹا پور کا رہنے والا28سالہ رمیش فوجی جوان تھا جو کولکتہ کی سرحد پر تعینات تھا۔برادر نسبتی کی شادی پر حال ہی میں وہ چھٹی پر آیا تھا ۔

شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد وہ اپنے آبائی ٹاون پہنچ گیا اوراس نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آنے پر گھر والوں نے اندر جا کر دیکھا، فوجی پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے بتایا کہ اس فوجی کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی بخار سے متاثر

Read Next

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں زخمی سب انسپکٹرپولیس کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular