تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں سڑک حادثہ۔ دو افرادہلاک

ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی اسنیہاچکن کمپنی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر الٹی ہوئی ایک ڈی سی ایم وین کو دوسری وین نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں ایک ڈی سی ایم گاڑی کا ڈرائیور اوردوسری ڈی سی ایم گاڑی کا کلینرہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد سے سبزیاں لانے کیلئے اے پی کے اننت پورجانے کے دوران ایک ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ وین الٹ گئی جبکہ اسی دوران بنگالورو سے حیدرآباد چپل کے لوڈ کے ساتھ جانے والی ڈی سی ایم وین نے الٹی ہوئی ڈی سی ایم وین کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں پہلی ڈی سی ایم وین کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری وین کا کلینر شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:نائجیریائی باشندہ گرفتار۔ایک کروڑروپئے مالیت کی منشیات ضبط

Read Next

ورنگل کے سابق ڈپٹی مئیررویندرکے رشتہ دارکا مکان بلدیہ نے منہدم کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular