
ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نویں جماعت کی طالبہ ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے چوٹ اُپل دیہات کے حدود میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کا توازن کھونے کے نتیجہ میں یہ موٹرسائیکل لاری سے ٹکراگئی۔
مہلوک لڑکی جس کی شناخت 14سالہ گیتا کے طورپر کی گئی ہے۔ گیتا اپنے دادا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی۔اس کے دادا نے موٹرسائیکل کا توازن کھودیا اورلڑکی لاری کے پہئے میں آگئی۔لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس کے والدین حیدرآبادمیں مقیم ہیں۔