
رائس مل کی دیوارمنہدم ہونے کی وجہہ سے دو مزدوروں کی جان چلی گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے میریال گوڈہ منڈل کے وینکٹادری پالم میں واقع بھرانی رائس مل میں آج پیش آیا۔
مرنے والوں کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے جو کام کی تلاش میں یہاں آئے ہوئے تھے۔ مہلوکین کی شناخت 45 سالہ گنگا پرساد اور 30 سالہ رگھو ویر کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ کام کررہے تھے کہ اچانک رائس مل کے گوام کی دیوار منہدم ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کرنعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔