
تلگوفلموں کے اداکاربنڈلہ گنیش نے آج صبح صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس کو 90 حلقوں پر کامیاب ہوگی۔ تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی آئے گی۔ ریونت ریڈی وزیراعلی بنیں گے۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ریاست کے تمام 49 مراکز میں ووٹوں کی گنتی کا نظم کیا گیا ہے۔ صبح 8 بجے پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ اس کے بعد ای وی ایمز کو کھولا جائے گا۔۔