ریونت ریڈی نے امیت شاہ کو تلنگانہ پرجا پالانہ دنوتسوم میں مدعو کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت17 ستمبر کو سابق نظام کی حکومت کے انڈین یونین میں انضمام کے موقع پر تلنگانہ دنوتسوم منانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو 17 ستمبر کو بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب کو حیدرآباد کے انڈین یونین کے ساتھ انضمام کی سالگرہ یا حیدرآباد لبریشن ڈے قرار دینے کے بجائے، سی ایم او نے اسے “حیدرآباد کی سرزمین پر جمہوریت کی آمد اور اس کے آغاز کی سالگرہ” کے طور پر بیان کیا۔

ریونت ریڈی نے مرکزی وزراء گجیندر سنگھ شیخاوت، جی کشن ریڈی، اور مملکتی مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ یہ پروگرام صبح 10 بجے حیدرآباد کے پبلک گارڈن میں شروع ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

جانگاؤں میں اسکول کے ہاسٹل سے فرار ہونے کے بعد طالب علم نے خودکشی کرلی

Read Next

ہریش راؤ نے ریونت ریڈی پر الزام لگایا کہ وہ آندھرا کے باشندوں کے ساتھ جھوٹی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular