
ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد میں مُرکُل کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی وجہ سےایک شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ رنگار راو منچریال مستقر میں واقع ہمالی واڑہ میں رہا کرتا تھا۔وہ کل رات کا کھانا کھا رہا تھا، اس نے کھانے کے ساتھ مرکُل بھی کھایا۔
مرکُل کا ایک ٹکڑا اس کے گلے میں پھنس گیاجس کے نتیجہ میں اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ ارکان خاندان نے اسے فوری علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔