
کاماریڈی: کاماریڈی کے جیودان اسکول میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچر (پی ای ٹی) کو چھ سالہ یو کے جی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ علاقہ میں غم و غصے کی وجہ بن گیا جب بچی کے رشتہ دار اسکول کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے PET، ناگاراجو پر نامناسب رویے کا الزام لگایا۔
طلبہ یونین کے قائدین نے احتجاج میں شامل ہوکر استاد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ جیسے ہی مظاہرے بڑھتے گئے، پولیس نے مداخلت کی اور ہلکے لاٹھی چارج کا استعمال کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کیا۔ تصادم کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے ناگاراجو کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرم سیکسول آفنس ایکٹ (POCSO) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔