
ضلع جنگاوں کے بی آر ایس صدر، زیڈ پی چیئرمین سمپت ریڈی کا دل کا دورہ پڑنے انتقال ہو گیا ہے۔ کے ٹی آر نے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔بی آر یس پارٹی کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے ریاست کے تمام اضلاع کے ضلع صدور اور زیڈ پی چیر پرسنس آنجہانی زیڈ پی چیرمن سمپت ریڈی کی تعزیت اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان کو خراج پیش کریں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ 14 سال سےکےسی آر کے ساتھ ایکفوجی کی طرح کام کیا ہے۔
سمپت ریڈی کی اچانک موت سے بی آر یس پارٹی کے ہر کارکنوں کو تکلیف ہوئی ہے ۔ کے ٹی آر نے تمام اضلاع میں ضلع صدور پارٹی دفتر اور زیڈ پی چیر پرسنس اپنے دفتر میں ان کو بھر پور خراج پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔
سمت ریڈی کے انتقال پر بی آر ایس صدر، کے چندر شیکھر راؤ نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔