
ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان ہال میں داخلہ سے انکار کرنے والے قانون نے انٹر میڈیٹ طالب کی جان لے لی ۔ عادل آباد ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، تلنگانہ کے جیناتھا منڈل کے منگورلا گاؤں سے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم شیوا نے تاخیر پر امتحان لکھنے کے کی اجازت دینے سے انکار کیے جانے کے بعد ستنالا پروجیکٹ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
17 سالہ طالب علم، اپنے امتحانی سینٹر ٹی ایس ایس ڈبلیو آر جونیئر کالج میں انٹر فرسٹ ایئر کے امتحان میں شرکت کر رہا تھا، دو منٹ تاخیر سے پہنچا اور سخت قوانین کی وجہ سے اسے داخلے سے منع کر دیا گیا۔ امتحان میں شریک نہ ہونے پر ذہنی تناو کا شکار، شیوا نے قریبی پروجیکٹ میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے ایک خودکش خط لکھا۔اس نے لکھا کہ
“میں منٹ آرڈر کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکا، میں یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتا اور اس بات کا مجھے افسوس ہے”۔
پولیس نے پراجیکٹ کے قریب طالب علم کی چپل، پرس اور خودکشی کا خط ملنے کے بعد خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔ اس کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ لاش کو پروجیکٹ سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔