جوگولمبا گدوال میں لاری اور آٹورکشہ میں تصادم ۔ ایک ہلاک، 17 زخمی

گدوال: جوگولمبا گدوال ضلع کے انڈاویلی منڈل میں قومی شاہراہ 44 پر ایک لاری کے آٹورکشا سے ٹکرانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی، اور 17 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ایک خاتون، جس کی شناخت لکشمی دیوی کے نام سے ہوئی، موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، جب کہ 17 دیگر شدید زخمی ہیں۔ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر 108 ہائی وے ایمبولینس کے ذریعے کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرین، آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے ٹنڈراپاڈو گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ڈیلی اگریکلچر لیبر ہیں جو انڈاویلی منڈل کے کنچوپاڈو گاؤں جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور ضابطہ کی کاروائی کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

عنبرپیٹ پینٹ کمپنی میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

Read Next

کے ٹی آر نے آئندہ ہونے والے اسٹیشن گھن پور ضمنی انتخاب میں بی آر ایس کی جیت کا یقین ظاہر کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular