تلنگانہ: ایک شخص آنگن واڑی مرکز کے انڈے کھلے بازار میں فروخت کرتاہوا پکڑا گیا

وقارآباد ضلع کے چودھا پور میں ایک شخص آنگن واڑی مرکز کے مرغی کے انڈے کھلے بازار میں فروخت کرتاہوا پکڑا گیا۔ طلبہ کو دیئے جانے والے مرغی کے انڈے کھلے بازار میں 5روپے کے حساب سے فروخت کئے گئے۔

اس واقعہ نے مقامی افراد کو حیرت زدہ کردیا۔ان انڈوں پر سرکاری مہر لگنے کے باوجود یہ انڈے بے خوفی سے فروخت کئے گئے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر اس شخص نے کہا کہ سنگاریڈی ضلع کے توپران کے وینکٹیش نامی شخص نے اسے یہ انڈے فراہم کئے۔ جب وینکٹیش سے پوچھا گیاتو اس نے کہا کہ وہ ایک گاڑی کا ڈرائیور ہے جو آنگن واڑی مراکز کو مرغی کے انڈے سپلائی کرتی ہے۔

مقامی افراد نے حکام سے مطالبہ ہے کہ ان افرادکے خلاف کارروائی کی جائے جو مرغی کے انڈے طلبہ کو فراہم کرنے کے بجائے کھلے بازار میں فروخت کررہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک،رشتہ داروں کاہائی وے پر احتجاج

Read Next

عام آدمی کے فضائی سفر کیلئے مرکزی حکومت نئی پالیسیوں کو متعارف کرے گی:گورنر ہریانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular