پیسے کے لیے باپ کو قتل کرنے والے بیٹے اور بیٹیوں کو عمر قید

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی میں ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو اپنے باپ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 8ویں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ایم ستیش کمار نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں ملزمین پر فی کس 5000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

یہ جرم بالاپور منڈل کے جللہ گوڑا علاقہ میں پیش آیا جہاں متوفی 58سالہ میڈی پلی کرشنا رہتا تھا۔ محکمہ واٹر ورکس کا ریٹائرڈ ملازم کرشنا پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔ ان کی دو بیٹیاں شادی شدہ تھیں۔

ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر موتھے گنگاریڈی کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کرشنا کے بیٹے 24 سالہ ترون نے اپنی بہنوں25 سالہ انجلی اور 19 سالہ پرینکا کے ساتھ اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کیا۔ جب کرشنا نے رقم دینے سےانکار کر دیا تو گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ غصے میں آکر ترون نے اپنے والد پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

جرم کا پتہ چلنے پر کرشنا کے بھائی نے فوری طور پر میرپیٹ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ حکام نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ شواہد اور گواہوں کے بیانات کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت نے تینوں بہن بھائیوں کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے،جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

Vinkmag ad

Read Previous

نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے،جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

Read Next

چندرا بابو نائیڈو نے اسمگلروں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا، گرین کور کو فروغ دینے کا کیاعہد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular