
کے ٹی آر ، کی ناگم جناردھن ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے پارٹی کے سینئر لیڈر ناگم جنار دھن ریڈی سے ان کی رہائش گاہ گچی باؤلی پہنچ کر ملاقات کی۔
ناگم جنار دھن ریڈی صحت کے مسائل سے دو چار تھے، صحت یابی کے بعد کے ٹی آر نے ان سے ملاقات کی۔ کےٹی آر نے ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر بی آر ایس پارٹی کے دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔