تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں موسمی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گذشتہ چنددنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ اورموسم کی تبدیلی کے سبب ضعیف افرادوبچے تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں موسمی امراض جیسے نزلہ،زکام اور دمہ سے متاثر ہیں۔ان کی بڑی تعداد اسپتالوں سے رجوع ہورہی ہے۔ عوام کا ہجوم سیول اسپتال سے رجوع ہورہا ہے۔اس اسپتال سے تقریبا 800مریض روزانہ رجوع ہورہے ہیں۔ان میں سے 300نزلہ،زکام اور دمہ کے مریض شامل ہیں۔

اس طرح اس اسپتال میں آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے سبب بخاراوردیگر امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹرس نے ضعیف افراد سے خواہش کی کہ وہ سردی کے موسم میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے ماسک کے استعمال پر بھی زوردیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:گاڑیوں کے زیرالتواچالانات کی ادائیگی کے آخری دن عوام کا بہتر ردعمل

Read Next

حیدرآباد:آرٹی سی بس میں ہونے والے جوڑے کی پری ویڈنگ شوٹ، ویڈیو وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular