سنگاریڈی : غیر قانونی عمارت کو دھماکہ خیز مادے سے منہدم کر دیا گیا۔ ملبے سے دو زخمی

حیدرآباد: سنگاریڈی ضلع میں حکام نے کونڈا پور منڈل کے ملکا پور گاؤں میں دھماکہ خیز مادے کا استعمال کرتے ہوئےتالاب میں ایک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تین منزلہ عمارت کو منہدم کردیا۔

یہ عمارت ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بڑی جھیل کے فل ٹینک لیول (FTL) زون کے اندر بنائی گئی تھی۔ حکام نے خلاف ورزی کی تصدیق کے بعد تیزی سے کارروائی کی اور ڈھانچے کو گرانے کے لیے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔

مسماری کے دوران دھماکے کا ملبہ قریبی علاقوں میں اڑ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نظام آباد اسپتال میں جوا کھیلنے کے الزام میں چار ڈاکٹرز کی بیویاں گرفتار

Read Next

حیدرآباد: مقامی باشندوں نے موسیٰ ندی کا سروے روک دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular