
حیدرآباد: حیدرآباد کے کتہ پیٹ، ماروتی نگر اور ستیہ نگر کے رہائشیوں نے حکام کو موسیٰ ندی کے علاقے میں سروے کرنے سے روک دیا۔ اہلکار دریائے موسیٰ کے سیلابی علاقوں کا سروے کر رہے تھے۔
لیکن مقامی لوگوں نے ان کی کوششوں کو روک دیا، اور اعلان کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے گھر خالی نہیں کریں گے۔ اہل کاروں کو، مکینوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بالآخر سروے مکمل کیے بغیر ہی پیچھے ہٹ گئے۔
شہر کے علاقہ لنگر حوض میں بھی موسیٰ ندی کے سروے کےلئے آئے ہوئے حکام کو مقامی عوام نے روک دیا۔ اور سروے کی مخالفت کی۔