ہریش راؤ نے بی آر ایس لیڈر جیتا بالا کرشنا ریڈی کو خراج عقیدت پیش کیا

حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر اور تلنگانہ کارکن جیتا بالاکرشنا ریڈی کا جمعہ کی صبح دماغی انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے یشودا ہاسپٹل سکندرآباد میں زیر علاج تھے لیکن ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس سے ان کا انتقال ہوگیا۔

سابق وزیرٹی ہریش راؤ نے بالا کرشنا ریڈی کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے پراتھنا کی اور سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

ان کے ساتھ بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز اور پارٹی قائدین بھی موجود رہے۔ بالاکرشن ریڈی کی میت کو ان کے آبائی شہر بھواناگیری لے جایا گیا، جہاں قصبے کے مضافات میں مگم پلی روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس قیادت نے مہیش کمار گوڑ کو تلنگانہ پی سی سی کا نیا سربراہ مقرر کیا

Read Next

حیدرآباد : لون ایپ کی ہراسانی تنگ آکر طالب علم کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular