
حیدرآباد: قطب اللہ پور حلقہ اسمبلی کے سنجے گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ طالب علم بھانو پرکاش نے لون ایپ سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔
بھانو، ارورہ کالج میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رہا تھا، کچھ عرصے سے ہراساں کیے جانے سے پریشان تھا۔ جمعرات کی شام، دباؤ برداشت نہ کرسکا، بھانو نے فاکس ساگر تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
اس کے دوستوں نے اس کے موبائل لوکیشن کا استعمال کرتے ہوئے اسے تالاب تک ٹریس کیا، جہاں انہیں اس کے کپڑے اور گاڑی تالاب کے قریب ملی۔ انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ جمعہ کی صبح پولس نے تالاب سے بھانو کی لاش برآمد کی۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
,