
گریٹر ورنگل میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔ ریونیو اور پولیس عہدیداروں نے آج ورنگل کے نائیڈو پٹرول پمپ کے قریب سروے نمبر140 پر کھلی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کوبرخواست کردیا۔
بلدیہ ٹاؤن پلاننگ اور ڈی آر ایف عملہ نے مل کریہ کارروائی کی۔سرکاری اراضیا ت پر یہ شیڈس ڈالے گئے تھے۔اس اراضی پر پختہ مکانات بھی تعمیر کئے گئے تھے جن کو آج منہدم کردیاگیا۔