
حیدرآباد: گروپ فور میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں نے جمعرات کو گاندھی بھون میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امتحان کے نتائج کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا۔ سرٹیفکیٹ کی تصدیق دو ماہ قبل مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک حتمی نتائج جاری نہیں کیے گئے
جس کو امیدواروں نے ناقابل قبول قرار دیا۔
مظاہرین نے تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے اس کا موازنہ 57 دنوں کے اندر 11,000 ڈی ایس سی پوسٹوں کے نتائج کے فوری اعلان سے کیا، جبکہ 8,000 گروپ-فور پوسٹوں کے لیے دو سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت بقیہ طریقہ کار کو مکمل کرے اور آئندہ دسہرہ تہوار سے قبل حتمی نتائج جاری کرے۔
احتجاجیوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ دسہرہ تک ڈی ایس سی اور گروپ 4 کے امیدواروں کو ملازمتیں الاٹ کی جائیں۔ پولیس نےاس معاملے میں مداخلت کی اور گروپ 4 کے امیدواروں کو حراست میں لے لیا جو گاندھی بھون میں جمع تھے۔