
حیدرآباد ۔ آرٹی سی بس میں گانجہ کی منتقلی کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ریاست تلنگانہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں پولیس نے بھدراچلم سے حیدرآباد آنے والی راجدھانی بس کی تلاشی لی تو بس میں پولیس کو گانجہ کے تھیلے برآمد ہوئے۔
اس سلسلے میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ یہ گانجہ منقل کررہے تھے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔