چوروں نے سیکوریٹی گارڈ کا قتل کردیا

حیدرآباد ۔ شہر کےمیلاردیوپلی علاقہ میں چوروں نے سیکوریٹی گاڑد کا قتل کردیا۔ متقول کی شناخت 28سالہ آصف کے طورپر کی گئی ہے۔ جو میلاردیوپلی میں گذشتہ 20 دن سے ایک ورکشاپ میں کام کررہا تھا۔ منگل کی رات کام مکمل ہونے کے بعد جب تمام ورکرس چلے گئے۔

آصف ورکشاپ میں سیکوریٹی گارڈ کے طورپرکام کررہا تھا۔ آج صبح جب ساتھی ورکرس پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ آصف کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کل رات چور، چوری کرنے کیلئے یہاں پہنچے تھے کہ سیکوریٹی گارڈ نے انھیں روکنے کی کوشش کی جس پر انھوں نے مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے آصف کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آرٹی سی بس میں گانجہ کی منتقلی کا پردہ فاش

Read Next

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14سال کی سزا، خان 10سال کیلئے نااہل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular