
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، نرمل، نظام آباد،نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد،ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، میدک اورکاماریڈی میں بعض مقامات پر گہری کہر دیکھی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نےاپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت 11.4ڈگری سلسیس سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو میں درج کیاگیا۔تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دھند پڑنے کا امکان ہے۔