
تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ علاقہ میں کسانوں نے اپنی فصلوں کو بندروں اور دیگر جنگلی جانوروں سے بچانے کے لئے انوکھاطریقہ کاراختیار کیا۔
ان کسانوں نے گذشتہ کچھ عرصہ سے ان کی فصلوں کو جنگلی جانوروں کے نقصان پہنچانے کے واقعات کے پیش نظر کھیتوں میں اسپیکرس لگائے جن کے ذریعہ سائرن،برتنوں کے بجانے اور کتوں کی ریکارڈ آوازیں بجائی جارہی ہیں۔
یہ اسپیکرس درختوں پر لگائے جارہے ہیں۔ان کسانوں نے اس طریقہ کارکو فائدہ مندقراردیا۔ان کاکہنا ہے کہ ایسا ایک اسپیکر لگانے کے لئے ایک ہزارروپئے کاصرفہ ہورہا ہے۔ہر کھیت میں ایسے دو تا تین اسپیکرس درختوں پر لگاتے ہوئے یہ آوازیں بجائی جارہی ہیں۔