
نظام آباد: نظام آباد کے بودھن حلقہ اسمبلی کے ایڈاپلی منڈل کے گاؤں وڈی پلی میں شدید مالی پریشانی کے سبب ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کر لی۔ مرنے والوں میں سریش، اس کی بیوی ہیمالتا، اور ان کا بیٹا ہریش شامل ہیں، جو آن لائن سٹہ بازی کے نقصانا اور بڑھتے ہوئے قرضوں سے جدوجہد کر رہے تھے۔
ہریش نے مبینہ طور پر آن لائن سٹے بازی میں تقریباً 20 لاکھ روپے کھوئے تھے، جس سے خاندان کی مالی حالت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ قرضوں کا تصفیہ کرنے کے لیے، خاندان کو اپنی زرعی زمین بیچنے پر مجبور کیا گیا، جو ان کی روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ تھی۔ ان کی کوششوں کے باوجود مالی بوجھ بہت زیادہ ہو گیا۔ معاشی مشکلات سے ہریشان ہو کر ہریش نے اپنے والدین کے ساتھ مل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔