
بی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے کہا کہ کرناٹک میں برقی کی مشکلات کانگریس کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔ ریاست بھر کے کسان احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کانگریس حکومت ضرورت کے مطابق برقی سربراہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کے ٹی آر نے ٹویٹ کیا کہ تلنگانہ کے کسان کانگریس پارٹی کی نااہلی کے بارے میں جانتے ہیں اور کئی دہائیوں سے اس درد کا سامنا کر رہے ہیں اور اب کرناٹک میں کسان اس درد کا سامنا کر رہے ہیں۔
کرناٹک حکومت کسانوں کو برقی سربرراہ کرنے کے معاملے میں کافی پریشان ہے۔ اس لئے کسان ناراض ہیں کیونکہ کانگریس حکومت زرعی شعبے کو برقی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یادگیر میں سات گھنٹے برقی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کی یونینوں کی قیادت میں جمعرات کو برقی کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کسانوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ ضلع میں مرچ، کپاس، لال جوار اور دھان کی زیادہ تر فصلیں برقی کی ناقص سربراہی کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔
The incompetence of Congress in providing Electricity to Farmers is well known in Telangana for decades
Now it appears that Karnataka Farmers have started experiencing the same https://t.co/gRDcxBOaDy
— KTR (@KTRBRS) October 21, 2023