کرناٹک کے چیک بلاپور کے قریب دلخراش سڑک حادثہ, 12 افراد کی موت

ریاست کرناٹک کے چیک بلاپور کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 12 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا سومو گاڑی نے تیز رفتاری سے سڑک پر کھڑے ہوئے ٹینکر کو ٹکر دے دی۔

اس حادثے میں 12 مزدوروں کی موت ہو گئی اوردیگر 2 شدید زخمی ہو گئے۔ مہلوکین کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے گورنٹلا منڈل سےبتایا جارہا ہے۔ پولیس عہدیدار ناگیش نے بتایا کہ مرنے والوں میں آٹھ مرد، تین خواتین اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ یہ تمام مزدور دسہرہ کے تہوار کے لیے اپنے گھروں کو گئے تھے اوردوبارہ کام پرواپس ہونے کیلئے بنگالورو جارہے تھے۔ ذرائع کے مطابق صبح کی اولین ساعتوں میں کہرہونے کی وجہ سے ڈرائیورنرسمہلو کو سامنے کی گاڑی نظرنہیں آئی اورٹاٹا سومو ٹینکرسے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے وقت گاڑی میں 14 لوگ سوارتھے جن میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سات کی موت ہاسپٹل میں علاج کے دوران ہو ئی دیگر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس بتایا کہ مرنے والوں میں 8 مرد، ایک لڑکا اور تین خواتین شامل ہیں، ایک مرد اور ایک خاتون زخمی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

رعیتو بندھو اسکیم کو روک دینے کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کی خواہش

Read Next

پارٹی تبدیل کا کوئی ارادہ نہیں:ڈی کے ارونا

Most Popular