ڈی راج نرسمہا نے سری سیلم لیفٹ بینک پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ بجلی کی پیداوار کا جائزہ لیا

تلنگانہ کے وزیر برائے طب، صحت، خاندانی بہبود، سائنس اور ٹکنالوجی دامودرا راج نرسمہا نے ناگر کرنول ضلع کے اچمپیٹ حلقہ کے دورے کے دوران سری سیلم لیفٹ بینک پاور جنریشن ہاؤس (6×150) کا دورہ کیا۔ جینکو کے چیف انجینئر سوری نارائنا، ایس ای آدی نارائن رویندر کمار نے وزیر کو پاور جنریشن مینجمنٹ کی تفصیلات بتائیں۔ وزیر پاور ہاؤس سینٹر کے فلور پر گئے اور فیلڈ لیول پر بجلی کی پیداوار کا بذات خود معائنہ کیا۔

چوتھی منزل پر برقی حادثے کی جگہ کا پہلے معائنہ کیا گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ بعد میں، وہ مین کنٹرول روم گئے اور تلنگانہ جینکو انجینئرنگ حکام سے پاور جنریشن مینجمنٹ کے طریقوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پرجنرل کو انجینئرنگ آفیسرس، ڈی ای کے سرینواس ریڈی، سدھاکر راؤ، رمیش، اے ڈی جناردھن رامو، پاور ہاؤس سینٹر کے عملہ نے حصہ لیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی سریدھر بابو کا دورہ سعودی عرب۔ جدہ میں سعودی تاجروں سے کی ملاقات

Read Next

داشتہ کی بیٹی کا ریپ۔ آشنا کے خلاف مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular