راہگیرخاتون کو دل کا دورہ۔ پولیس عہدیدار نے سی پی آر کرتے ہوئے جان بچائی

راہگیرخاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر پولیس عہدیدار نے اس کا فوری طور پر سی پی آرکرتے ہوئے اس کو ہوش میں لایااور اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔اس پولیس عہدیدار کے اس جذبہ کی تمام گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یادادری بھونگیر ضلع کے ولی گنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے ولی گنڈہ مستقر میں سب انسپکٹر مہیندرلال گاڑیوں کا معائنہ کر رہے تھے۔اس دوران ایک خاتون جس کی شناخت وینکٹماں کے طورپر کی گئی ہے،وہاں سے گزررہی تھی کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ سڑک پر گرپڑی۔مہیندرلال فوراً موقع پر پہنچ گئے اور بغیر کسی تاخیر کے خاتون کا سی پی آر کیا جس کے بعد خاتون کو ہوش آیا۔

اسے بہتر علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ سی پی آر کے ذریعہ خاتون کی جان بچانے والے ایس آئی کو مقامی افرادکے ساتھ ساتھ پولیس حکام نے بھی مبارکباد دی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

6سال کی بچی کا ریپ۔ حیدرآباد میں 70سالہ بوڑھا گرفتار

Read Next

بیوی سے علحدگی نہ ہونے پر ایک شخص کا اقدام خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular