کانگریس کا مطلب مشکلات اور آنسو: کے ٹی آر

حیدرآباد: ریاستی وزیر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ ترقی تب ہی ممکن ہے جب ایک مستحکم حکومت ہو اور قابل قائد ہو۔ انہوں نے تنقید کرتے ہویے کہا کہ کانگریس میں چیف منسٹر کے عہدہ کے دعویدار پانچ امیدوار ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جاناریڈی جنہوں نے مقابلہ تک نہیں کیا پھر بھی وہ اس عہدہ کے دعویدار ہیں۔

حکمران جماعت کے کارگزار صدر ایل بی نگر حیدرآباد میں ایم ایل اے سدھیر ریڈی کی قیادت میں منعقدہ بی آر ایس کے بوتھ لیول ورکرس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا مطلب ہے مشکلات اور آنسو ہیں۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ کرناٹک کے کسانوں کو تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے اس پارٹی کو ووٹ دے کر غلطی کی ہے۔‌ کے ٹی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مستحکم حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دیگر پارٹیاں سروے میں اور ہم انتخابات میں جیتیں گے: کویتا

Read Next

کانگریس کو اقتدار دیا گیا تو ریاست میں اندھیرا چھا جائے گا: کے ٹی آر

Most Popular