
حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر و وزیر کے ٹی راماراو نے کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کے اس چیلنج کا جواب دیا کہ اگر تلنگانہ کے چیف منسٹر کرناٹک آئیں گے تو ان کی اسکیموں پر عمل آوری دکھائیں گے۔
کے ٹی آر نے ٹویٹ کیا کہ تلنگانہ کے لوگوں نے کرناٹک کی حالت زار دیکھی ہے اور سمجھتے ہیں کہ اگر کانگریس کو اقتدار دیا گیا تو ریاست میں اندھیرا چھا جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس کی ناکامیوں کو دیکھنے کے لیے کرناٹک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے کسان جن کو کانگریس نے دھوکہ دیا ہے وہ یہاں آکر اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو بیان کررہے ہیں اور تلنگانہ کے کسانوں کو کانگریس کے خطرے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔
کے ٹی آر نے ڈی کے شیوکمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک کے عوام کی مشکلات کو حل کئے بغیر تلنگانہ میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر کانگریس کو معاف نہیں کریں گے اور تلنگانہ کے عوام ان پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ کے ٹی آر نے تنقید کی کہ کانگریس کے قائدین عوام کی زندگیوں سے یہ کہہ کر کھیل رہے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں کئے پانچ وعدوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں گروہا جیوتی اسکیم ہوا میں چراغ کی طرح بجھ گئی ہے۔ کرناٹک میں برقی کی کٹوتی اور چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے
డీకే గారు…
కాంగ్రెస్ కు అధికారం ఇస్తే.. అంధకారమే అని కర్ణాటక దుస్థితిని చూసి తెలంగాణ ప్రజలందరికీ అర్థమైపోయింది.
దేశంలోనే ఎక్కడ లేని విధంగా రైతులకు 24 గంటల ఉచిత విద్యుత్ అందిస్తున్న తెలంగాణకు వచ్చి… కర్ణాటకలో 5 గంటలు కరెంట్ ఇస్తున్నామని గొప్పగా చెప్పుకోవడం సిగ్గుచేటు. అది…
— KTR (@KTRBRS) October 29, 2023