
تلنگانہ میں سردی کی لہر چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نےپیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا۔ عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دو دنوں میں شدید سردی کی لہر رہے گی۔
ضلع میدک میں 12.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔صبح کے وقت کہر زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ دو دنوں کے بعد سردی میں کچھ کمی ہوگی۔ البتہ ڈسمبر کے آخری ہفتے میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔