
تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے اننت رام بائی پاس کے قریب ایک ٹووہیلراور ایک جلی ہوئی لاش پائی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی کلوزٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے شواہد جمع کئے۔
بائیک کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر مہلوک کی شناخت کاغذنگر کے رہنے والے ناگاراجو کے طورپر کی گئی۔شبہ کیاجاتا ہے کہ اس شخص کو پٹرول ڈال کرجلادیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔