یادادری بھونگیر میں بی آرایس کے دفتر کو ریونیو عہدیداروں نے منہدم کردیا

تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پولیس کی مدد سے ریونیو کے عہدیداروں نے ملاپورم میں واقع بی آرایس کے دفتر کو منہدم کردیا۔ ریونیو کے عہدیدارتقریبا 100ملازمین پولیس کے ساتھ کل رات دیرگئے پہنچے اوربلڈوزرکا استعمال کرتے ہوئے عمارت کو منہدم کردیا۔

بی آرایس یادگیرگٹہ کے منڈل صدرکے وینکٹیا نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی منڈل دفتر کی تعمیر دو سال پہلے ملاپورم میں 150مربع گزپر ہوئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایاکہ بغیرکسی نوٹس کے عمارت کو منہدم کیا گیا۔انھوں نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی اس کارروائی کی مذمت کی۔

وینکٹیا نے الزام لگایا کہ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو، حکمران جماعت کانگریس کے ایجنٹ کے طورپر کام کررہے ہیں۔انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ بی آرایس کے دفتر کو منہدم کرنے میں آلیر کے کانگریس رکن اسمبلی بی ایلیا کا رول ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ : نیلّوتلا گاؤں کی سرپنچ کو صدر جمہوریہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایٹ ہوم کیلئے کیا مدعو

Read Next

تلنگانہ ہائی کورٹ نے فلم ’ویوہم‘ کے سنسر بورڈ سرٹیفکیٹ کی معطلی میں توسیع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular