بی جے پی تلنگانہ میں 17اور ملک بھر میں 370نشستیں حاصل کرے گی:بنڈی سنجے

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹیوں میں معاہدہ ہوگیا ہے۔ حسن آباد حلقہ کے کوہیڑا میں انہوں نے میڈیا سے بات کی۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ پارٹی کی وجئے سنکلپ یاترا پر عوام کا کافی بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی 17لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی جبکہ ملک بھر میں ان کی پارٹی کو 370نشستیں حاصل ہوں گی۔

کریم نگر رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ بی جے پی، سی بی آئی اور ای ڈی پر کوئی اختیار نہیں رکھتی۔یہ دونوں صرف آزاد تحقیقاتی ایجنسیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کو یہ نوٹس سی بی آئی کے بنیادی ثبوتوں کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:فائی اسٹار ہوٹل میں منشیات کا استعمال، بی جے پی لیڈر کے فرزند سمیت تین افراد گرفتار

Read Next

وائی ایس آرکانگریس حکومت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا:محمد شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular