
جگتیال: جگتیال میں ایک مقامی اے این ایم (معاون نرس مڈوائف) نے مبینہ طور پر تین ماہ کے بچے کو فون پر بات کرتےہو ئے ویکسین لگائی۔ ویکسینیشن کے بعد بچے کی صحت بگڑ گئی جس سے والدین پریشان ہو گئے ہیں۔
شیرخوار کے والدین نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے اپنے بچے کے مناسب علاج کی تلاش میں ہسپتالوں کے چکر لگا رہے تھے، جس کی حالت ویکسین کے بعد مزید بگڑ گئی۔ ایک سرکاری ہسپتال کے طبی پیشہ وروں نے بچے کی پیپ کو نکالنے کے لیے سرجری کی ۔ تاہم،اس کے باوجود بچہ سوجن اور درد کا شکار رہتا ہے۔
اے این ایم کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے والدین کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں کافی اخراجات اٹھانا پڑے۔ بچے کی ماں نے واقعے کے ذمہ دار اے این ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔