محبوب نگر۔ سڑک حادثہ میں سب انسپکٹر سمیت دلہا اور ڈرائیور ہلاک

ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں سب انسپکٹر سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

مہلوکین میں 57 سالہ سب انسپکٹر وینکٹ رمنا ان کے داماد 25 سالہ پون سائی اور 23 سالہ ڈرائیور چندرا شامل ہیں۔ پون سائی کی شادی وینکٹ رمنا سے 15 فروری کو ہوئی تھی ۔ دولہن اور زخمی سب انسپکٹر کی بیٹی انوشا کو علاج کیلئے محبوب نگر کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاون سائی کی انوشا سے 15 فروری کو شادی ہوئی تھی۔ وہ تمام حیدرآباد میں تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھوتپور منڈل کے انا ساگر کے پاس نیشنل ہائی وے پر ان کی کار درخت سے ٹکرا گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں طالب علم کی خودکشی

Read Next

حیدرآباد, آرٹلری سنٹر کے وار میموریل میں 108 فٹ اونچے قومی پرچم کی تنصیب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular