
ریاست تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ جس کی وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں گہرے کہر کی چادر چھائی رہ رہی ہے۔ کہر کی وجہ سے حادثات بھی پیش آ رہے ہیں۔ تازہ تر پر ضلع وقار آباد میں کہر کی وجہ سے ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوگی جبکہ چار محفوظ رہ گئے۔
حادثہ ضلع کے نواحی علاقے میں کہر کے سبب راستہ نظر نہ آنے کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور تیز رفتار کار تالاب میں گرپڑی۔ معلوم ہوا ہے کہ کار میں سوار افراد وقارآباد سے حیدرآباد آرہے تھے۔ حادثہ کے وقت کارمیں پانچ افراد سوارتھے جن میں سے چار محفوظ رہ گئے جبکہ ایک شخص غرق ہوگیا۔
کرین کی مدد سے کار کو باہرنکالاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد تالاب کے قریب جمع ہوگئی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ جس نے صورتحال کا جائزہ لیااوراس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔