
سابق وزیراعلی و بی آرایس ،صدر کے چندرشیکھرراو نے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاکت پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔
کےسی آر، نے اس حادثہ میں مرنے والے افراد کے ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس حادثہ کے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنایاجائے اور مہلوکین کے ورثا کوایکس گریشیا دیاجائے۔