تلنگانہ بھر میں سرکاری ہاسٹلس پر اے سی بی کے چھاپے

حیدرآباد: تلنگانہ میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے حیدرآباد سمیت ریاست بھر میں سرکاری ہاسٹلز پر چھاپے مارے ہیں، ان میں ناقص خوراک اور سہولیات فراہم کیے جانے کی متعدد شکایات کے بعد یہ چھاپےممارے گئے۔ چھاپے منگل کی صبح شروع ہوئے، حیدرآباد میں بی سی، ایس سی، اور اقلیتی بہبود کے ہاسٹلز کو اے سی بی نے حکام نشانہ بنا رہے ہیں۔

حکام ان ہاسٹلوں کے کھانے اور دیگر سہولیات کا مکمل معائنہ کر رہے ہیں۔ یہ چھاپے ریاست بھر کے سرکاری ہاسٹلوں میں کھانے کے کم معیار اور رہائش کے نامناسب انتظامات کے الزامات کے درمیان ہوئے ہیں۔ ان ہاسٹلز میں پیش کیا جانے والا کھانا کھانے کے بعد طلباء کے بیمار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک حالیہ واقعہ میں، جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں لڑکوں کے رہائشی اسکول میں پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے ایک طالب علم کی المناک موت ہوگئی۔ اے سی بی اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ آیا ان ہاسٹلوں میں کھانا تیار کرنے کے لیے غیر معیاری اجزاء کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کیا سرکاری فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ تادم تحریر چھاپے جاری ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی آر نے کانگریس حکومت پر زور دیا کہ وہ اسکولوں میں مزید سانحات کو روکے

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد : سڑک حادثہ میں تین نوجوان دوست ہلاک

Read Next

باپ کی آخری رسومات کے چند گھنٹوں بعد ہی بیٹے کی موت

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular